ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

بیرونی امداد

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 29 پیسے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد ڈالر 287 روپے  75  پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے100 انڈیکس میں 354 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،  کاروبارکے دوران انڈیکس 48 ہزار 582 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں