پیمرا ترمیمی بل دوبارہ سینٹ میں پیش کرنے کا اعلان


وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل آج دوبارہ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ آج ورکرز کے کہنے پر پیمرا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کو استدعا کروں گی کہ بل پیش کرنے کی اجازت دیں،پیمرا ترمیمی بل 2023پر 12 ماہ کام کیا گیا،پیمرا ترمیمی بل 2023میں چیئرمین کے اختیارات کو کم کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیمرا ترمیمی بل 2023میں تاریخی ترامیم کی گئیں تھیں،کہا گیا کہ کالا قانون لایا جارہا ہے،ورکنگ جرنلسٹ کے لیے ایک بہترین بل لایاگیا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیمرا ترمیمی بل میں تمام فریقین کی مشاورت شامل رہی،چیئرمین پیمرا کے ان اختیارات کو کم کیا جس میں وہ چلتا پروگرام بند کرسکتا تھا۔

مریم اورنگزیب کا پیمرا ترمیمی بل واپس لینے کا اعلان

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ ایسا قانون ہے جو پھر تبدیل ہوسکتا ہے، لوگوں کی ذہن سازی کی جارہی تھی کہ یہ کالا قانون آرہا ہے، کیا چیئرمین پیمرا سے منظوری سے قانون کالا ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں تصدیق کرتی ہوں تو یہ خبر دیتے ہیں، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں حکومت نے بل پیش کیا تھا،انہوں نے کہاکہ پیمراترمیمی بل آج سینیٹ میں پیش کروں گی۔

پیمراترمیمی بل چیئرمین سینیٹ کی اجازت سے مووو کرنے کی کوشش کروں گی،انہوں نے کہا کہ پیمرا ترمیمی بل سینیٹ کے عمل سے گزر کر مشترکہ سیشن میں پیش ہوگا۔


متعلقہ خبریں