چیئرمین پی ٹی آئی کو انسداد دہشتگردی عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

PTI

انسداد دہشتگردی عدالت لاہورمیں جناح ہاؤس جلاؤگھیراؤسمیت دیگر5مقدمات کی سماعت ہوئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتوں میں11اگست تک توسیع کردی۔

جج ہمایوں دلاور متنازع فیس بک پوسٹ ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کیخلاف انکوائری کا آغاز

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دیدی۔

وکیل شیر افضل مروت، عمیر نیازی اور نعیم حیدر پنجوتھہ کو ملاقات کی اجازت دی گئی۔

 


متعلقہ خبریں