کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ۔ روپے کی قدر مزید کم ہو گئی ۔
انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے مہنگا ہو کر 288 روپے کا ہو گیا۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیا
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے رجحان کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا اور 114 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 48271 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
ایک موقع پر پی ایس ایکس میں 501 پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی گئی، تاہم مزید اتار چڑھاؤ کے بعد دوپہر تک اسٹاک ایکسچینج میں 431 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 47954 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔