صحافیوں، میڈیا ورکرز اور فنکاروں کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجراء

وزیر اعظم (prime minister)

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے صحافیوں، میڈیا ورکرز، فنکاروں اور ٹیکنیکل ریسورس کے لیے ہیلتھ انشورنس کارڈ کے اجراء کی تقریب میں کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر صحافیوں اور فنکاروں کے لئے صحت کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے۔

کارڈ کے تحت صحافی، میڈیا ورکرز، فنکار اور ٹیکنیکل ریسورس صحت کی سہولیات مفت لے سکیں گے، وزیر اعظم نے ڈیجیٹل ریپازٹری آف فیڈرل لاز موبائل ایپ اور ویب سائٹ کا اجراء بھی کردیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہفتہ قبل صحت بیمہ کارڈ سے متعلق اسٹیٹ لائف کیساتھ معاہدے پر دستخط ہوئے،وزیراعظم کی ہدایت پرصحافیوں اور فنکاروں کے لئے صحت کارڈ کااجرا کیاگیا۔

مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ صحافی، میڈیا ورکر اور فنکار ملک کے 1200اسپتالوں میں سالانہ 15لاکھ روپے کی مفت صحت سہولیات حاصل کرسکیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے فرض کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہونے والے صحافیوں کے لواحقین کے لیے40لاکھ روپے فنڈ زکا اعلان کیا، کسی بھی حادثہ میں جان سے ہاتھ دھونے کی صورت میں اس فنڈ سے اس کے لواحقین کو چالیس لاکھ روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔

قومی اسمبلی 9 اگست کو تحلیل کر دی جائے گی، شہباز شریف

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 40لاکھ روپے کی رقم انسانی جان سے متعلق ناکافی ہے، اس میں اضافہ ہوگا، صحافی، میڈیا ورکرز، فنکار اور ٹیکنیکل ریسورس کے لیے ہیلتھ انشورنش کارڈ اچھا اقدام ہے،ورکنگ جرنلسٹ فرض کی ادائیگی میں کٹھن چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی صحت کارڈسے متعلق کاوش کوسراہتے ہیں،صحافت کے میدان میں یہ انقلابی قدم ہوگا،صحافی فرض کی ادائیگی میں بڑی محنت سے کام کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب سے وزیراعظم بنا صحافت کے میدان میں جتنی تنقید کی گئی اس کا کوئی گلہ نہیں کیا، میں ہمیشہ کہتارہا ہوں کہ تنقید یا حکومتی کارکردگی کے خلاف لکھنا صحافتی فرائض کا حصہ ہے مگر ہمیشہ ایک بات پر اصرار رہا کہ جو بھی تنقید یا خلاف بات ہو وہ تحقیق،حقائق پر مبنی ہو۔


متعلقہ خبریں