جج ہمایوں دلاور کے نام پر جعلی فیس بک پوسٹس کا معاملہ، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کیخلاف انکوائری کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے چیئرمین پی ٹی ائی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔
لون ایپس صارفین کے لئے قرض کی حد مقرر کردی گئی
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نعیم پنجوتھہ آج صبح 10 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سامنے پیش ہوں۔
ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے پر یہ سمجھا جائے گا ان کے پاس دفاع کیلئے کچھ نہیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین قاسم کے ابو ہیں اور رہیں گے، شاہ محمود قریشی
نوٹس پر عمل در آمد نہ کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ایف آئی اےنے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں انکوائری شروع کی ہے۔