سیشن کورٹ کا فیصلہ متعصبانہ ، چیلنج کریں گے ، پی ٹی آئی کا اعلان

pti

پی ٹی آئی نے سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور کا فیصلہ متعصبانہ قرار دیتے ہوئے اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ توشہ خانہ مقدمے کے ذریعے نظامِ عدل کی پیشانی پر سیاہ دھبّہ لگایا گیا۔

پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد کیلئے تیار ہیں ، تحریک انصاف پارلیمنٹرینز

ترجمان نے مزید کہا کہ سیشن عدالت کا فیصلہ سیاسی انتقام اور انجینئرنگ کی بدترین مثال ہے ، ناقص، مضحکہ خیز اور ٹھوس قانونی بنیادوں سے محروم فیصلے کے ذریعے جمہور اور جمہوریت کیخلاف شرمناک یلغار کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمایوں دلاور کا فیصلہ لندن پلان کے تحت لیول پلیئنگ فیلڈ جیسے شرمناک اہداف کے حصول کی مایوس کن کوشش ہے۔ مقبول اور معتبر ترین سیاسی قائد کیخلاف سازش اور انتقام کی ایسی بھونڈی کوشش قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں