چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں 9 مئی کو جناح ہاوس اور دیگر سرکاری املاک پر حملہ کے معاملے پر بیان ریکارڈ کرانے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے 4 مقدمات کی تفتیش میں اپنے بیان ریکارڈ کروا دیئے ہیں۔ دونوں نے جناح ہاوس پر توڑ پھوڑ اور دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے بہن عظمی خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ جناح ہاؤس کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شریک تھی۔
عظمی ٰخان نے جناح ہاوس میں ہونیوالی توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی دوسری بہن علیمہ خان نے جے آئی ٹی کو بیان دیا کہ وہ اُس وقت زمان پارک میں موجود تھیں۔