انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان


انگلینڈ کے کرکٹر ایلکس ہیلز نے ورلڈکپ سے چند ماہ پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کافیصلہ کر لیاہے،تینوں فارمیٹ کے 156 میچوں میں ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں فرنچائز کرکٹ بدستور کھیلتارہوں گا،مجھےاس بات کی خوشی زیادہ ہےکہ انگلینڈ کےلئےمیر آخری میچ ورلڈکپ فائنل جیتنا تھا۔

اسٹوارٹ براڈ کی ریٹائرمنٹ، شعیب اختر بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے

خیال رہے کہ ایلکس ہیلز نے 11 ٹیسٹ،70 ایک روزہ اور 75 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔

ایلکس ہیلز نے کرکٹ لیگز کی خاطر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا سنٹرل کانٹریکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں