گھر بنانے والے افراد کیلئے بری خبر ، سریا مزید مہنگا ہو گیا

سٹیل

سریے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی


ملک میں پٹرولیم مصنوعات ، بجلی گیس اور روز مرہ کی اشیا خوردو نوش کی بڑھتی قیمتیوں کے بعد سریا مزید مہنگا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں لوہے کی بڑھتی قیمتوں اور ڈالر مہنگا ہونے سے مقامی مارکیٹ میں سریا مہنگا ہو گیا ہے،صدر آئرن اسٹیل مرچنٹ کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں لوہے کی بڑھتی ہوئی قیمت، ڈالر مہنگا ہونے اور بجلی کی قیمت بڑھنے کے باعث مقامی مارکیٹ میں سریے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

انھوں نے کہا کہ اسٹیل کی قیمتوں میں ڈھائی ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد سریے کی قیمت 2 لاکھ 66 ہزار روپے فی ٹن ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں