حکومت نے ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جیتنے پر حمزہ خان کو نوازنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف حمزہ خان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
حمزہ خان کے اعزاز میں 2 اگست کوخصوصی تقریب منعقد کی جائے گی،حمزہ خان کو شاندار کارکردگی پر وزیراعظم ایک کروڑ روپے کیش ایوارڈ دیں گے،حمزہ خان نے آرمی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی زیر نگرانی ٹریننگ حاصل کی۔
حمزہ خان نے 37سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر کا ٹائٹل جتوایا، اس سے پہلے جان شیرخان نے 1986 میں اسکواش چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔
پاکستان 37سال بعد جونیئر اسکواش کا ورلڈ چیمپئن بن گیا
واضح رہے کہ حمزہ خان فائنل میں مصرکے کھلاڑی کو 1-3 سے شکست دے کر ورلڈ اسکواش چیمپیئن بنے، 15 سال بعد کسی پاکستانی کھلاڑی کی ورلڈ جونیئرز کے فائنل تک رسائی ممکن ہوئی تھی۔
سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو 2-3 سے شکست دی تھی، حمزہ خان اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان سیمی فائنل میچ 81 منٹ تک جاری رہا تھا۔