گزشتہ مالی سال مہنگائی زیادہ ، ٹیکس وصولیاں کم رہیں

فوٹو: فائل


گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح زیادہ اور ٹیکس وصولی کم رہی ۔ مہنگائی کی شرح  7.1 فیصد اضافے سے 29.4 فیصد رہی۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال ایف بی آر نے اپنے ہدف 7640 ارب سے 495 ارب روپے کم اکٹھے کیے۔ تاہم ملکی  برآمدات 7 فیصد شرح سے 2.36 ارب ڈالرز زیادہ رہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ  گزشتہ مالی سال براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 25 فیصد کمی سے 48 کروڑ ڈالرز رہی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17.5 ارب سے کم ہو کر 2.56 ارب ڈالرز رہا ، بیرونِ ملک سے بجھوائی جانے والی ترسیلات میں 3.86 فیصد کا اضافہ ہوا۔

مہنگائی کی لہر برقرار ، 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، 9 میں کمی

ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ مالی سال بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح منفی 14.37 فیصد رہی، حکومتی قرض 44.64 ٹریلین سے بڑھ کر 58.9 ٹریلین ہو گیا، تجارتی خسارہ 48.35 ارب ڈالرز سے کم ہو کر 27.6 ارب ڈالرز رہا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں