سوات میں سیاحوں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی گئی

سوات: سیاحتی علاقے مدین اور بحرین سیلابی ریلوں کی نذر

فوٹو: فائل


سوات جانے والے سیاحوں کیلئے  ایڈوائزری جاری کر دی گئی ۔

اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بارشوں کے پیش نظر جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا ہے کہ سیاح دریا، ندی نالوں اور آبی گزرگاہوں کے نزدیک رکنے سے گریز کریں۔ دوران سفر سڑک، دریا کے کنارے اور آبی گزرگاہوں کے نزدیک سیلفی لینے سے اجتناب کیا جائے۔

چلاس:سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ ، 8 افراد جاں بحق، 16 زخمی

اتھارٹی نے مزید ہدایت کی  کہ سیاح قیام سے پہلے ہوٹل اور دیگر عمارتوں میں کمزور حصوں کی خوب تسلی کرلیں۔ ڈرائیورگاڑی آہستہ اور احتیاط سے چلائیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ  میں گنجائش سے زائد سواریاں بٹھانے سے گریز اورسفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کی حالت اور بریک سسٹم و غیرہ کی خوب تسلی کرلیں۔

اس کے علاوہ سیاحوں کو سفر کرنے سے پہلے سڑک کی حالت، لینڈ سلائیڈنگ اور موسم سے متعلق معلومات کیلئے ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں