پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس بڑھانے کیلئے آئی جی پنجاب نے حکومت کو سمری بھجوا دی ہے ۔
سمری کے مطابق لرنر لائسنس کی فیس 60 روپے بڑھا کر 500 روپے ، موٹر سائیکل کی فیس 550 سے بڑھا کر 2 ہزار، موٹر کار جیپ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 950 کے بجائے 4 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ایچ ٹی وی کی فیس 450 سے 4 ہزار ، انٹر نیشنل لائسنس کی فیس بھی 4 ہزار کرنے کی سمری بھجوا دی گئی۔
ڈرائیونگ کے نئے اصول، اب چالان ہو گا، پوائنس بھی کٹیں گے
پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد صوبے بھر میں نئی فیس کا اطلاق ہو جا ئے گا ۔ ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر 2 ہزار تک جرمانے کیے جارہے ہیں ۔