گھی اور کوکنگ آئل کی پیداوار میں اضافے کا رجحان

گھی اور کوکنگ آئل

ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے دوران عمومی اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2023 کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں گھی کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 10.44 فیصد اور خوردنی تیل کی پیداوار میں 12.57 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2022 سے لے کر مئی 2023 تک کی مدت میں ملک میں 1421144 میٹرک ٹن گھی کی پیداوار ہوئی جو مالی سال 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.44 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2022 کی اسی مدت میں ملک میں 1286859 میٹرک ٹن گھی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی ۔ مئی 2023 میں ملک میں 134353 میٹرک ٹن گھی کی پیداوار حاصل ہوئی جو مئی 2022 کے مقابلے میں 23.80 فیصد زیادہ ہے۔

مئی 2022 میں ملک میں 108527 میٹرک ٹن گھی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں 513206 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار حاصل ہوئی جو مالی سال 2022 کے مقابلے میں 12.57 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2022 کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں 455884 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ مئی میں ملک میں 54975 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار حاصل ہوئی جو گزشتہ سال مئی کےمقابلے میں 24.45 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال مئی میں ملک میں 44174 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں