ایران پر نئی پابندیاں


جرمنی: یورپی یونین نے روس اور شام کی فوجی مدد کرنے پر ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین نے یوکرین کے خلاف روس کی جارحانہ جنگ میں روس کی معاونت اور شامی نظام کی فوجی معاونت پر ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن پاک کی بیحرمتی، سویڈن کا سفیر ملک بدر

یورپی یونین کے مطابق اس نے ایران کے خلاف ’’پابندیوں کے اقدامات کے لیے ایک نیا فریم ورک‘‘ قائم کیا ہے اور اس نئے فریم ورک کے تحت یورپی یونین کے رکن ممالک سے ایران کو بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (یو اے وی) کی تیاری اور پیداوار میں استعمال ہونے والے اجزاء کی برآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یورپی کونسل نے یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کی جنگ میں ڈرونز اور شامی حکومت کی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے مدد پر چھ ایرانی افراد کو پہلے سے موجود پابندیوں کی 2 فہرستوں میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں