اسلام آباد ایف 10 مرکز میں نجی پلازہ میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے جبکہ پلازے کے اطراف کی عمارتوں کو بھی فوری طور پر خالی کروا لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف10مرکزمیں نجی پلازہ میں لگی آگ پرقابوپالیاگیاہےاور کولنگ کاعمل جاری ہےتاہم آگ لگنےسےکوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔