انٹر بینک میں ڈالر مہنگا

انٹربینک: ڈالر

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کا اضافے ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 76 پیسے مہنگا ہوکر 283.80 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز ڈالر کا بھاؤ کاروبار کےاختتام پر 283.04 روپے تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 290 روپے برقرار ہے۔

دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 26 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

جب کہ10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 630 روپے اضافے سے1 لاکھ 94 ہزار 102 کے ریٹ پر فروخت کی گئی۔


متعلقہ خبریں