ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 26 ہزار 400 روپے ہوگئی۔
جب کہ10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 630 روپے اضافے سے1 لاکھ 94 ہزار 102 کے ریٹ پر فروخت کی گئی۔