ژوب حملے میں دہشتگردوں نے امریکی ہتھیار استعمال کئے ، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ژوب حملے میں امریکی ہتھیار اور سامان استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حملے میں دشتگردوں نے افغانستان میں امریکی فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیا۔ حملے میں 5.56 ایم ایم کیلیبر ایم 16 اسالٹ رائفلیں ، جدید ہیلمٹ، دستانے، بیک پیک اور یونیفارمز استعمال کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد امریکی یونیفارم میں ملبوس تھے۔ بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشتگرد امریکی یونیفارم پہن لیں تب بھی بزدلی کی موت ہی مریں گے۔ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے ، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک دھرتی پر ناپاک قدم رکھنے والے تمام پاکستان دشمن عناصر کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ سکیورٹی فورسز پاکستان میں امن دشمنوں کو بے نقاب اور جڑ سے ختم کرنے کے لیے مسلسل سر گرم عمل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں