اگر پاکستان ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جاتا تو یہ شائقین کیساتھ زیادتی ہوگی، مصباح الحق

فائل فوٹو


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ مصباح الحق نے زور دیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت ضرور جانا چاہیے۔

مصباح الحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب دوسرے کھیلوں میں دونوں ممالک کے درمیان رابطے ہو سکتے ہیں تو کرکٹ میں کیوں نہیں، کرکٹ کو سیاسی تعلقات سے کیوں جوڑیں؟

لوگوں کو اپنی ٹیموں کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے دیکھنے کے موقع سے محروم کرنا ناانصافی ہے،مصباح نے کہا کہ اگر پاکستان ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جاتا تو یہ ان شائقین کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہو گی جو پاکستان اور بھارتی کرکٹ کو بہت زیادہ فالو کرتے ہیں۔

گال ٹیسٹ، پہلی اننگز میں سری لنکا آل آؤٹ، 312 رنز بنا لئے

مصباح الحق نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ناصرف پاکستان کو بھارت جانا چاہیے بلکہ میچز کے سلسلے میں بھارتی ٹیم کو بھی پاکستان ضرور آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر پاکستان کو بھارت میں ورلڈکپ کھیلنا چاہیے، میں نے بھارت میں میچز کھیلے ہیں، ہم نے کراؤڈ اور وہاں کے دباؤ سے لطف اٹھایا ہے، بھارت کی کنڈیشنز ہمارے لیے بہترین ہیں، ہماری ٹیم صلاحیت رکھتی ہے کہ بھارت میں شاندار کارکردگی دکھا سکے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دباؤ میں کھیلنے کا بھی اپنا مزہ ہوتا ہے، لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بھارت نہیں جانا چاہیے، بائیکاٹ کرنا چاہیے، میں اس کے بالکل خلاف ہوں، پاکستان کو ورلڈکپ کے لیے بھارت ضرور جانا چاہیے اور ورلڈکپ جیتنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں