راولپنڈی ، اسلام آباد میں سینکڑوں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا انکشاف


 راولپنڈی اور اسلام آباد میں سینکڑوں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس کے دوران چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد میں 150 ، راولپنڈی میں 318 اور فتح جنگ میں  100 کے لگ بھگ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں قائم ہیں۔

چیئرپرسن قائمہ کمیٹی نے استفسار کیا کہ سی ڈی اے غیر قانونی سوسائٹیوں کے خلاف کیا کر رہا ہے؟ غیر قانونی سوسائٹیوں کی فہرست جاری کرکے اشتہارکے ذریعے عوام کو غیرقانونی سوسائٹیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔چیئرپرسن کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے ماحولیات کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔

ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس، پلی بارگین کی درخواست منظور

اس موقع پرڈی جی پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی  فرزانہ الطاف شاہ  نے کہا کہ  تمام ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے ماحولیات کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے، ماحولیات پر پورا نہ اترنے والی لیگل سوسائٹیوں کی این او سی منسوخ کر دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں