پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کر دی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز خٹک کو 21 جون کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کے اراکین کو پارٹی چھوڑنے سے متعلق بات علم میں آنے کے بعد نوٹس کا جواب 7 یوم میں مانگا گیا تھا، جس کا جواب انہوں نے نہیں دیا۔

عمر ایوب کے مطابق جواب نہ دینے کے بعد پرویز خٹک کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

Image


متعلقہ خبریں