انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 2 مقدمات میں کل صبح 9 بجے طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمہ نمبر 143/23 میں کل صبح 9 بجے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمہ نمبر143/22 میں بھی کل صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے۔
دونوں مقدمات میں طلبی کے نوٹس لاہور زمان پارک کے پتے پر ارسال کئے گئے ہیں۔