محکمہ موسمیات نے پنجاب، سندھ، بلوچستان،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار اور خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ ژوب، زیارت، موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی اورقلعہ سیف اللہ میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قلات،خضدار، لسبیلہ، آوران اور خاران میں بارش جبکہ کوہلو، سبی،نصیرآباد،ہرنائی،ڈیرہ بگٹی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
مری، گلیات،راولپنڈی،جہلم،اٹک،چکوال،سرگودھا،میانوالی،فیصل آباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر،نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد،لاہور،بھکر، رحیم یار خان، راجن پور، تونسہ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بارش جبکہ لیہ، ساہیوال، بہاولپور، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
کراچی میں 9 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد،تھرپارکر، مٹھی، پڈعیدن، عمرکوٹ،سانگھڑ، میرپور خاص، حیدر آباد، جامشورو، سکھر، گھوٹکی،ٹھٹھہ، کراچی اور دادو میں بارش متوقع ہے، کراچی میں نو جولائی تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ،ایبٹ آباد اورمالاکنڈ میں بارش جبکہ بالاکوٹ،چارسدہ، مردان،پشاور،کوہاٹ،کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے بنوں، وزیرستان اورڈیرہ اسماعیل خان میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
دوسری جانب جولائی میں چلاس اور مضافات میں بارش اور برفباری نے سردیاں واپس لوٹا دی ہیں، چلاس اور مضافات میں بارش اوربرفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بندہو گئی ہے، چلاس،تتا پانی، مینار سمیت کوہستان میں بھی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، بابوسر ٹاپ میں بھی برفباری ہوئی ہے، چلاس جلکھڈ روڈ عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بندکر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر دیامر کا کہنا ہے کہ شہری بارش میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔