وفاقی حکومت نے شہاب الدین خان کو ٹرائبل ایئریا الیکٹریک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) بورڈ کا چیئرمین تعینات کر دیا۔
اس ضمن میں وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شہاب الدین خان سمیت دیگر آزاد بورڈ ڈائریکٹرز کی تعیناتی تین سال کے لیے کی گئی ہے۔
دیگر ڈائریکٹرز میں بخت زمان، ناصر کمال خان، جمال عبدالناصر، میاں گل عمر فاروق اور محمد اقبال شامل ہیں۔