ضلع خیبرمیں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر شہید ہو گئے، آپریشن کے دوران تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں میجرمیاں عبداللہ شہید ہو گئے،سکیورٹی فورسز نے 3دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔
یوم تکریم شہدا پر آئی ایس پی آر کا خراج عقیدت
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کےلئے آپریشن جاری ہے۔