میکسیکو میں ٹریفک حادثہ، 27 افراد ہلاک


میکسیکو سٹی: میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا میں ٹریفک حادثے میں 27 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا میں مسافر بس پہاڑی علاقے میں بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ بس حادثے میں 27 مسافر ہلاک جبکہ 21 زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں 13 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مظالم، جائزہ لینے آنے والے امریکی وفد کو ویزہ دینے سے انکار

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 12 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں