میکسیکو، میئر کی مادہ مگر مچھ سے شادی، وفاداری کی قسم بھی کھائی

میکسیکو، میئر کی مادہ مگر مچھ سے شادی، وفاداری کی قسم بھی کھائی

میکسیکو سٹی: جنوبی میکسیکو کے میئر نے مادہ مگر مچھ سے شادی کرلی ہے، شادی شہر کے لوگوں کی خوشحالی کے لیے قدیم روایات کے تحت کی گئی ہے۔

دنیا کا سب سے بڑا مگر مچھ

مؤقر انگریزی اخبار دی نیشنل نیوز کے مطابق علاقے کی قدیم روایت کے تحت سان پیڈرو نامی ٹاؤن کے میئر وکٹر ہیوگو سوسا نے ایلیسیا ایڈریانا نامی مادہ مگرمچھ سے شادی کی۔

شادی میں روایتی رسومات کا بھرپوراہتمام کیا گیا، میئر نے شہزادی نامی مادہ مگر مچھ سے وفاداری نبھانے کی بھی قسم کھائی۔

مگر مچھ نے کیمرہ ڈرون نگل لیا

علاقے کی قدیم روایات کے تحت میئر وکٹر ہیوگو سوسا نے روایتی جملے ادا کیے کہ ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، میں ذمہ داری قبول کرتا ہوں، ہم محبت کے بغیر شادی نہیں کرسکتے اور میں شہزادی سے شادی کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے اس موقع پر کہا یہ شادی میرے لوگوں کے لیے خوشحالی کا باعث بنے گی اور اس قدیم روایت کو زندہ رکھنے کے لیے میں بہت خوش ہوں۔

مگر مچھ نے نوجوان لڑکے کو نگل لیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب سے پہلے مادہ مگرمچھ کو گھر گھر لے جایا گیا تاکہ مقامی باشندے اسے اپنی بازوؤں میں لے کر رقص کر سکیں، مادہ مگرمچھ کو روایتی انداز میں دولہن بھی بنایا گیا۔


متعلقہ خبریں