پینشن یا سیلری میں سے ایک چیز ملے گی، اسحاق ڈار

ishaq dar

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پینشن اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پینشن یا سیلری میں سے ایک چیز ملے گی، ایک سے زیادہ اداروں سے پینشن بھی نہیں ملے گی.

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ تین تین اداروں سے پنشن وصول کر رہے ہیں، پاکستان یہ بوجھ برداشت نہیں کر سکتا۔

 گریڈ 17 اور اس سے اوپر والے افسران کو صرف ایک پنشن ملے گی، یہ فیصلہ پنشنرز کے ہاتھ میں ہو گا کون سی پنشن حاصل کرنی ہے اور کون سی 2 چھوڑنی ہیں، تین تین پنشنز اس غریب ملک کے ساتھ انصاف نہيں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ ملازم اور شریک حیات کے انتقال کے بعد خاندان کے ایک فرد کو دس سال پینشن ملے گی۔


متعلقہ خبریں