بھارتی شہری حج کرنے بذریعہ پاکستان پیدل مکہ پہنچ گیا


بھارت کا شہری شہاب الدین ساڑھے 8 ہزار کلو میٹر طویل پیدل سفر کر کے حج کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری شہاب الدین نے حج کی ادائیگی کے لیے 8 ہزار 640 کلو میٹر کا پیدل سفر کیا ہے۔

بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شہاب الدین نے یہ پیدل سفر 370 دن میں طے کیا ہے۔

پاکستان سے پیدل مکہ مکرمہ پہنچنے والے عثمان ارشد کو حج کا ویزہ مل گیا

شہاب الدین کا بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع مالاپورم سے شروع ہونے والا یہ سفر پاکستان، ایران، کویت سے ہوتا ہوا سعودی عرب کے شہر مکہ میں جا کر ختم ہوا ہے۔

رواں برس 160 سے زیادہ ملکوں کے 20 لاکھ سے زیادہ عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کریں گے،سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ کے مطابق دنیا بھر سے 17 لاکھ عازمین نے حج پر آنے کیلئے فضائی سفر کی بکنگ کرائی ہے۔

دنیا بھر کے حجاج کرام کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے مہیا کی گئی سہولتوں کے حوالے سے انہوں نے بتایاکہ سعودی حکام نے عازمینِ حج کے لیے 32 ہزار شعبہ صحت کے اہلکار مقرر کیے ہیں۔

پاکستانی شہری کی پیدل عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں ٹرانسپورٹ کے سسٹم کو ماحول دوست بنایا گیا ہے، مشاعر ٹرین، بس شٹل سروس عازمین کو آمد و رفت کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

سعودی وزیرِ حج و عمرہ نے بتایا کہ زائرین کی راحت کیلئے حج کے مقامات پر 130000 سایہ دار درخت لگائے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں