دنیا بھر کے ملکی سربراہان کی عمریں کتنی؟ جانیے


دنیا بھر کے ملکی سربراہانوں میں اس وقت سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز السعود عمر رسیدہ حکمران ہیں جن کی عمر 87 برس ہے۔

عالمی ادارہ برائے اعداد و شماریات (ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس) نےدنیا کے مختلف ممالک کے رہنماؤں کی عمروں کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں سب سے زیادہ عمر سے لے کر کم عمر رہنما شامل ہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت بھارت کے نریندر مودی اور ترکی کے رجب طیب اردوان سمیت 29 ممالک کے سربراہان کی عمریں اس فہرست میں شامل ہیں۔

عالمی ادارہ برائے اعداد و شماریات کے مطابق اس فہرست میں امریکی صدر جو بائیڈن کی عمر 80، برازیلین صدر لولا دی سلوا کی عمر 77، ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم 75 برس کے ہیں۔

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی عمر 72 سال ہے جب کہ اس فہرست میں شہباز شریف دسویں نمبر پر ہیں جو کہ 71 سال کے ہیں۔

اس کے علاوہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی عمر 69، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹرڈو کی 51 اور اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی 46 برس کی ہیں۔

اس فہرست میں سب سے کم عمر فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مارین ہیں جن کی عمر صرف 37 برس ہے۔


متعلقہ خبریں