کرنسی ذخیرہ اندوزی، وفاقی حکومت کا اہم قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ کے ساتھ اہم قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

موقر قومی اخبار کے مطابق حکومت نے ڈالر اور دیگر کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر سزا دینے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر قید اور جرمانے کی سزا کے لیے قانون سازی کی جائے گی، غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے اداروں اور افراد پر اس نئے قانون کا اطلاق ہو گا۔

ملک میں غیر ملکی کرنسی لانے کی حد بڑھانے کے لیے قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں، بیرون ملک سے آنے والے ایک سال کے دوران ایک لاکھ ڈالرز تک اپنے ساتھ لا سکیں گے، ان سے آمدن کے ذرائع بارے بھی کوئی سوال نہیں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں