رواں سال پولیو کا پہلا سیمپل سامنے آ گیا

polio virus پولیو وائرس

کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں رواں سال کا پہلا پولیو سیمپل سامنے آ گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق سہراب گوٹھ میں سامنے آنے والا سیمپل رواں سال کا پہلا پولیو سیمپل ہے، سہراب گوٹھ کے سیوریج نمونہ میں پولیو کا مثبت سیمپل سامنے آیا۔

اس سے قبل اگست 2022 اور دسمبر 2020 میں بھی سیوریج سے پولیو کے مثبت نمونے ملے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی سی میں بچے کا سینہ چاک کئے بغیر دل کا کامیاب آپریشن

واضح رہے کہ کراچی میں پولیو کا آخری مثبت کیس ستمبر 2018 میں سامنے آیا تھا۔


متعلقہ خبریں