لاہور میں تربوز کے ریٹ پر تلخ کلامی کے باعث نوجوان کو قتل کر دیا گیا، افسوس ناک واقعے کی موبائل فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم چہرے پر ماسک پہنے آیا اور گولی چلادی، فائرنگ کرنے والا ملزم ایک ٹانگ سے لنگڑا تھا۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تربوز فروش کو گولی مار کر ملزم اسلحہ پکڑے موٹر سائیکل پر فرار ہوا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے سے قبل تربوز فروش کی ریٹ پر ایک شخص سے تکرار ہوئی تھی جس کے کچھ دیر بعد اس کے ساتھی نے آکر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ چوبیس مارچ کو درج کرلیاگیاتھا تاہم ملزم کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔