پی ٹی آئی کو دھچکا، اہم رہنما کا ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان

مسلم لیگ ن

وزیر آباد سے تحریک انصاف کے رہنما میاں اکرم پہلوان نے پارٹی کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وائس چیئرمین بلدیہ میاں اکرم پہلوان کی موجودگی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ڈاکٹر نثار چیمہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شر پسندوں کی جانب سے ایم ایم عالم کا جہاز، قائد اعظم ہاؤس اور کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمے کی بے توقیری قابل مذمت ہے، 9 مئی کو شر پسندوں نے اپنی ہی فوج کے خلاف چڑھائی کی جو قابل مذمت ہے۔


متعلقہ خبریں