امریکہ کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان


یو ایس ایڈ نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے خیرپور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ نے اضافی ایک کروڑ 64 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے بعد خوراک کا بحران سنگین ہوگیا ہے، صحت کی فراہم کردہ سہولتیں ناکافی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے پہلے 20 کروڑ ڈالر کی امداد دی، اب ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی امداد مزید جاری کر رہے ہیں۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ خوراک کا سنگین بحران دیکھا، 16 لاکھ سے زائد بچے خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں