معروف سماجی رہنما کو مسلح افراد ساتھ لے گئے، اہلیہ


معروف سماجی رہنما اور سینئر وکیل جبران بٹ کی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد ان کے شوہر کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

اداکارہ منشا پاشا نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں اور میرے شوہر جبران ناصر ڈنر سے واپس آ رہے تھے کہ ایک سفید رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی نے انہیں کراس کیا اور راستہ روک کر جبران ناصر کو زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ چھوڑنے سے متعلق خبروں پر اپنا ردعمل دے دیا

انہوں نے کہا کہ میری عوام سے درخواست ہے وہ ان کے شوہر کی جلد واپسی کے لیے دُعا کریں۔


متعلقہ خبریں