بجلی صارفین کیلئے خوشخبری آگئی ،بروقت موثر اقدامات سے جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق بجلی صارفین کو 5سے 6روپے فی یونٹ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ سے بچالیا گیا ہے۔ ایل این جی کی بندش اور مہنگے فرنس آئل کے استعمال کے باوجود بجلی صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔
بجلی کے بلز میں فی یونٹ کتنا ٹیکس وصول کیا جاتا ہے؟ حقائق سامنے آگئے
صارفین کو ممکنہ 38ارب روپے کے اضافی بوجھ سے بچالیا، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کو 1.73روپے فی یونٹ کے اضافے پر روکا گیا ہے،پالیسیوں کے تسلسل ، بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافے اور سپیشل پیکج کی بدولت صارفین کو ریلیف دیا گیا ہے۔
مقامی گیس کی اضافی فراہمی اور درآمدی کول پلانٹس سے پیداوار سے لوڈمنیجمنٹ کو کم کیا گیا،پہلی سہ ماہی میں بجلی صارفین کو65 ارب روپے کی واپسی ممکن ہوئی ہے۔
بجلی اتنی سستی کریں گے کہ لوگ بیٹریاں چارج کر کے رات کو استعمال کریں، اویس لغاری
پہلی سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی بدولت صارفین کو 1.93 روپے فی یونٹ ریلیف دیا گیا،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ نے نہ صرف ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے اثرات کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے بلکہ انتہائی مشکل حالات کے باوجود مزید ریلیف بھی فراہم کیا ہے۔آئندہ ماہ ریفرنس ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا،بلکہ تقریباً 20پیسے تک ریلیف ملنے کی توقع بھی ہے۔
