جنوبی بحرالکاہل کے جزائر وانواتو میں منگل کے روز 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (GFZ) کے مطابق زلزلہ زمین کی سطح سے تقریباً 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جس کے جھٹکے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
حکام نے ابتدائی طور پر کسی بڑے نقصان یا سونامی وارننگ کی تصدیق نہیں کی، جبکہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔
ماہرین کے مطابق کم گہرائی میں آنے والے زلزلے زیادہ شدت سے محسوس ہوتے ہیں، تاہم نقصانات کا انحصار علاقے کی آبادی اور تعمیرات پر ہوتا ہے۔
