کراچی: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران امن وامان اور معیشت کی بہتری کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک کو اسلامی فلاحی انصاف پر مبنی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ اور موجودہ مہنگائی کا تعلق آبنائے ہرمز سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرادری کو دعوت دیتا ہوں کہ 18ویں ترمیم کو محفوظ کریں۔
پی ٹی آئی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ہمارے کوئی باضابطہ مذاکرات نہیں ہوئے۔ تاہم ہم نے پی ٹی آئی سے 2 سالوں میں باہمی تعلق کو نارمل کرنے کی کوشش کی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک جس گھمبیر صورتحال سے دوچار ہے اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ خیبر پختونخوا میں اس وقت ابتر صورتحال ہے۔ جبکہ حکمران امن وامان اور معیشت کی بہتری کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزارتوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی میں اختلافات، پارلیمانی پارٹی کی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کی دھمکی
انہوں نے کہا کہ اپنی ہی عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے جاتے ہیں۔ اور پڑھے لکھے لوگ جانتے ہیں پاکستان محلاتی سازش کی زد میں رہا۔
