جو فواد چوہدری کر رہے ہیں اُس میں، میں ایکٹو نہیں ہوں، اسد عمر

الیکشن کی تاریخ دیکر آئین سے انحراف ختم کیا جائے، انحراف کی سزا آرٹیکل 6 کے تحت ہوتی ہے، اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ جو فواد چوہدری کر رہے ہیں اُس میں، میں ایکٹو نہیں ہوں۔

جنگ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری ایکٹو ہیں تو وہی بتائیں گے کہ کیا کر رہے ہیں۔

گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں اسد عمر کی عبوری ضمانت 13جون تک منظور کر گئی ہے۔

انسداد دہشت گردی نے اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے رہنما فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی سیاست میں متحرک ہو گئے اور کھل کر اپوزیشن کرنے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں