عمران خان آج عدالت میں پیش ہوں گے


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان آج 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں درخواست ضمانت پر آج عدالت میں پیش ہوں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ 190 ملین پاؤنڈ کے این سی اے اسکینڈل میں عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کرے گا۔

عمران خان کی آمد کے پیش نظر آئی جی پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور شہریار آفریدی رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر وکلا اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاسز کے ذریعے ہو گا جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے قانونی اور انویسٹی گیشن ٹیم کے 14 ارکان کو خصوصی پاسز جاری کرنے کے لیے فہرست رجسٹرار آفس میں جمع کرا رکھی ہے۔

اس کے علاوہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا بھی آج 190 ملین پاؤنڈ کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے اور وہ عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کریں گی۔


متعلقہ خبریں