وزیر اعظم آفس کی تزئین و آرائش کیلئے 99 لاکھ روپے کی منظوری

pm office

وزارت خزانہ نے وزیر اعظم آفس کی تزئین و آرائش کیلئے 99 لاکھ روپے کی منظوری دیدی ہے ۔

دنیا اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم سیکرٹریٹ نے وزارت ہائوسنگ کے محکمے پاک پی ڈبلیو ڈی کو تزئین وآرائش کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔

پاک پی ڈبلیو وزیر اعظم آفس کی تزئین و آرائش کیلئے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرے گا۔

پہلے مرحلے میں نجی کمپنیوں سے ٹیکنیکل اور فنانشل پیشکشیں طلب کی جائیں گی ۔

کامیاب کمپنیوں کو ایک ماہ میں تزئین و آرائش کا کام مکمل کرنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں