ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر نے کہا تھینک یو پاکستان

ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر نے کہا تھینک یو پاکستان

کیلی فورنیا: ہالی ووڈ کے ممتاز اداکار اور معروف امریکی سیاستدان آرنلڈ شوارزنیگر نے پاکستانی شائقین کی محبت  پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

نیٹ فلیکس کا بڑا اعلان

عالمی شہرت یافتہ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر نے شکریہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں ادا کیا ہے۔

آرنلڈ شوارزنیگر نے پاکستانی مداحوں کا شکریہ نئی سیریز ’ فوبر(FUBAR) کے پاکستان میں نیٹ فلکس پر ٹاپ ٹرینڈ بننے پر ادا کیا ہے۔

پورا نیٹ فلکس3منٹ میں ڈاؤن لوڈ

واضح رہے کہ ایک صارف نے ٹوئٹر پر نیٹ فلکس کے اسکرین شاٹ شیئر کیے تھے جس کے جواب میں ہالی ووڈ اداکار نے اس کو ری ٹوئٹ کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ پاکستان میں میرے مداحوں کا شکریہ۔

ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ کسی ٹی وی سیریز میں کام کر رہے ہیں، وہ اس ایکشن کامیڈی اسپائے سیریز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہیں۔

واضح رہے کہ نک اسینٹورا کی ہدایتکاری میں بننے والی سیریزفوبر (FUBAR) کا 25 مئی کو پریمیئر ہوا تھا۔

نیٹ فلیکس کے سبسکرائبرز کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی

آرنلڈ نے اس سیریز میں لیوک برنر نامی سی آئی اے کے ایک ایسے آفیسر کا کردار ادا کیا ہے جو ریٹائرمنٹ کے قریب ہے لیکن اس کی ریٹائرمنٹ کو روک کر اسے ایک آخری خفیہ مشن سونپا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں