سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج کچھ پی ٹی آئی رہنما 9مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دیں گے۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ دوسرے فیز میں پارٹی سے لاتعلقی اور ملبہ دوسرے پر ڈال دیں گے۔
میں نے پہلےبھی کہا کہ یہ عمران خان کو بند گلی میں لے آئیں گے۔
اگر عمران خان ایماندار نہیں تو سامنے والے اس سے بھی برے ہیں،فیصل واوڈا
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث لوگوں کو گرفتارکیاجائے،جھوٹ بول کرنوجوانوں کوگمراہ کیا گیا،ان نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی ان سےہمدردی ہونی چاہیے۔
عدلیہ ،فوج اور پولیس بھی ہماری ہے،جتنے بھی ادارے ہیں ہمارے ہیں،پاکستان ہے تو ہم ہیں،یہ جو لوگ آگ مذمت کررہےہیں ان کے آنسو نہ دیکھیں۔
عمران خان گرفتار نہیں،نااہل ہو سکتے ہیں، فیصل واوڈا کا دعویٰ
یہ لوگ آدھا تیتر اور آدھا بٹیر کا ڈرامہ بند کریں،میری کہی ہوئی ساری باتیں سچ ثابت ہورہی ہیں۔