لاہور: سینئر اداکار جاوید شیخ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی شخصیت پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سفارشیں لے کر آنے والوں کے ساتھ کیسے پیش آتے ہیں۔
سینئر اداکارہ جاوید شیخ نے اپنے ایک انٹرویو میں سیاستدانوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک اصول پسند آدمی ہیں اور وہ اپنے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص شوکت خانم اسپتال کے لیے عمران خان سے سفارش کرنے آئے تو وہ اسے باہر نکال دیتے ہیں۔ میں عمران خان کے ساتھ 1995 سے ہوں اور شوکت خانم کے لیے آج تک کام کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اٹھو پاکستانیوں جاؤ، عمران خان کا ساتھ دو، راکھی ساونت
جاوید شیخ نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری یاروں کے یار ہیں اور نواز شریف پیار کرنے والے شخص ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان، نواز شریف اور آصف زراری کی جانب سے بہت عزت دی گئی۔ 1995 میں ایک شوٹنگ پر نواز شریف کو دعوت دی تھی جس کے بعد انہوں نے مجھے کھانے پر مدعو کیا اور یوں ہمارے درمیان دوستی ہوگئی جس کے بعد ہمارے مختلف مواقعوں پر ملاقاتیں بھی ہونے لگیں۔ میرے والد کے انتقال پر نواز شریف اپنی مصروفیت سے وقت نکال کر تشریف لائے تھے۔