لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان لاہور پہنچ گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قافلے کی صورت میں اسلام آباد سے لاہور پہنچے۔ لاہور پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔
ٹھوکر نیاز بیگ پہنچنے پر عمران خان کا بھرپور استقبال کیا گیا جس کے بعد وہ زمان پارک روانہ ہوئے۔ زمان پارک پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے آتشبازی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
پی ٹی آئی کارکنان نے زمان پارک پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جبکہ گھوڑوں کا رقص بھی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان کتنے روز نظر بند رہیں گے ؟
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کو اسلام آباد ہوئی کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا۔ سپریم کورٹ نے 12 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی دو ہفتے تک عبوری ضمانت منظور کی اور انہیں کسی بھی مقدمے میں پیر تک گرفتار کرنے سے روک دیا گیا۔