اسلام آباد ہائیکورٹ، پی ٹی آئی اور سرکاری وکلاء میں تلخ کلامی

Islamabad high court

اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت کے دوبارہ آغاز پر عمران خان نے کمرے میں موجود افراد کو ڈسپلن رکھنے کی ہدایت کر دی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی ایک پلانٹڈ شخص کی وجہ سے نقصان ہوا،اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے کہاکہ آپ کے جملے پراعتراض ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی اورسرکاری وکلاء میں تلخ کلامی بھی ہوئی، ایڈووکیٹ جنرل بھی اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے۔

عمران خان نے ایڈووکیٹ جنرل سیمعافی مانگتے ہوئے کہا کہ جہانگیر جدون میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔

عمران خان نے اپیل کی کہ آپس میں جھگڑا نہ کریں،عمران خان نے پی ٹی آئی وکلا کوخاموش رہنے کی ہدایت کر دی۔


متعلقہ خبریں