نئی دہلی: بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے واقعات میں شدت آ گئی۔ انتہا پسندوں کی جانب سے متعدد گرجا گھر اور مکانات کو آگ لگا دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی ریاست منی پور میں حکومتی کریک ڈاؤن سے حالات شدید کشیدہ ہو گئے جبکہ احتجاجی مظاہروں نے بھی شدت اختیار کر لی۔
منی پور کی صورتحال پر ریاستی میڈیا نے مکمل چپ سادہ لی اور خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگا۔ جلاؤ گھیراؤ کے سبب بھارتی ریاست منی پور میں حالات قابو سے باہر ہو گئے۔
مودی حکومت نے احتجاجی مظاہروں کے باعث منی پور کے علاقے چوراچند پور میں کرفیو نافذ کر دیا جبکہ مودی سرکار نے غریب عوام کے خلاف وحشیانہ کارروائیاں شروع کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: جن کے پاس ڈالر تھے وہ پاکستان پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر احتجاج
ریاستی دارلحکومت اِمپھال میں متعدد گرجا گھروں اور مکانات کو نذرِ آتش کر دیا گیا جبکہ مختلف ہتھیاروں کے استعمال اور دھماکوں کی آوازوں سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔
پرتشدد واقعات میں کئی لوگوں کے زندہ جُھلس جانے کی اطلاعات بھی ہیں جبکہ کشیدگی کے خوف سے بھارتی ریاست منی پور میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔